بنوں…بنوں کے قریب کوہاٹ روڈ پر ٹوچی اسکاوٴٹ لائن پر خود کش حملے میں 9ایف سی اہلکار جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق آج علی الصبح خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع ٹوچی اسکاوٴٹس لائن سے ٹکرادی۔ جس سے اسکاوٴٹس لائن اور اس کے قریب قائم ایف سی کی چوکی مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ شروع ........
اسلام آباد ...... سپریم کورٹ نے ڈاکٹر بابر اعوان اور حکومتی وزراء کی متنازع پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیراعظم کا جواب مسترد کر دیا ہے اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے واضح اور جامع جواب داخل کرایا جائے کہ پی آئی ڈی میں ہونے والی پریس کانفرنس کے حوالے سے حکومت کے دفاتر عدلیہ کو بدنام کرنے کے لئے کیوں استعمال ہوئے۔ چیف جسٹس نے دوران........
اسلام آباد......چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ فوج اقتدار پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، جمہوریت کی حمایت جاری رہے گی، قومی سلامتی کے معاملات کو صرف میرٹ پر دیکھا جائے، اس پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا، افواہیں مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں ، پاک فوج آئینی ذمہ داریوں اور فرائض سے آگاہ ہے، جوان حلف کے مطابق وطن کے دفاع کا فریضہ انجام دے رہے........
لاہور… مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو پارلیمنٹ اور عدالت نہیں توڑنے دیں گے۔ وہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی بہبود پر توجہ دینی چاہیئے، ہمارے زمانے میں پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز تھی اور بھارت ہم سے بجلی خریدنے پر تیار تھا، آج ہم لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت........
کراچی…مخدوم جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ وہ کراچی آمد کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عمران خان نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم فوجی آمر کے خلاف پارلیمنٹ میں اکھٹے اپوزیشن میں تھے، شاہ محمود قریشی کی آمد سے........
اسلام آباد…پاکستان اور چین کے درمیان 6 معاہدوں پر دست خط کیے گئے، ان معاہدوں کے تحت چین کے مختلف سرمایہ کار پاکستان میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوٴس میں طے کیے گئے معاہدوں کے موقع پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور چین کے اسٹیٹ قونصلر دائی بینگو موجود تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی کرنسی میں تجارت کے لیے معاہدہ بھی طے........